پچھلے صفحے پر جائیں

صفحہ احباب کو بھیجیں

کیوں زمین و زماں کی بات کریں وہ جہاں ہیں وہاں کی بات کریں

اجنبی ملک اجنبی چہرے کس سے بولیں کہاں کی بات کریں

داستانوں میں داستانیں ہیں کون سی داستاں کی بات کریں

آشیاں بندیوں میں عمر کٹی کون سے آشیاں کی بات کریں

حرم و دیر کو بھی دیکھ لیا اب بتاو کہاں کی بات کریں

اخترؔ اہلِ زبان بیٹھے ہیں آو اردو زباں کی بات کریں